Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ملازمین کی جدوجہد سے ریاست کی تیز رفتار ترقی : ایٹالہ راجندر

ملازمین کی جدوجہد سے ریاست کی تیز رفتار ترقی : ایٹالہ راجندر

حیدرآباد 7 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج کہا کہ تلنگانہ کے قیام میں سرکاری ملازمین نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی ایک ڈیری کی یہاںرسم اجرا انجام دی ۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ وشویشور ریڈی اور بنڈارو دتاتریہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مسٹر راجندر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے ریاست ہر شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کو یقینی بنانے کیلئے بھی سرکاری ملازمین کو اسی طرح جدوجہد کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی انتھک محنت کے نتیجہ میں ہی تلنگانہ کو ملک میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT