Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن : محمود علی

ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن : محمود علی

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر وزراء نے آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی طبع کردہ 2015 ڈائری کی رسم اجراء انجام دیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر ریونیو و رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس جناب محمد محمود علی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راماراؤ، وزیرداخلہ شریمتی نرسمہاریڈی، وزیرکمرشیل ٹیکسیس مسٹر ٹی سرینواس یادو، پارلیمنٹری سکریٹری مسٹر سرینواس گوڑ و دیگر یونین قائدین کثیر تعداد میں تقریب رسم اجرائی میں شریک تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی نے تلنگانہ سرکاری ملازمین و گزیٹیڈ عہدیداروں کی حصول تلنگانہ جدوجہد میں انجام دیئے گئے رول کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ حکومت تلنگانہ بہرصورت سرکاری ملازمین اور عہدیداروں کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے مؤثراقدامات کرے گی۔ مسرس این نرسمہاریڈی اور کے ٹی راما راؤ نے اس بات کا تیقن دیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ بہت جلد ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کو سرکاری ملازمین دوست حکومت سے تعبیر کرتے ہوئے تمام ملازمین حکومت کے پروگراموں و اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں اپنا اہم رول ادا کرنے کی پرزور اپیل کی۔ مسٹر سرینواس یادو و دیگر نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT