Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / ملازم پیشہ خواتین کے اونچی ایڑی کی سینڈلس پہننے پر امتناع

ملازم پیشہ خواتین کے اونچی ایڑی کی سینڈلس پہننے پر امتناع

منیلا 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں اب دفاتر میں خواتین کو اونچی ایڑی کی سینڈلوں کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ یہاں کی کمپنیوں میں خاتون ملازمین کو اونچی ایڑی کی سینڈلیں پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم اب حکومت کے ایک حکمنامہ کی لیبر گروپ نے زبردست ستائش کی ہے کہ اس طرح اب خواتین کو جنسی رغبت کی شئے سے تعبیر کرنے اور پیروں میں درد سے نجات مل گئی۔ لیبر ڈپارٹمنٹ کے حکمنامہ پر کل سے ہی عمل آوری ہوگی کیوں کہ عرصہ دراز سے شاپنگ مال، خاتون کلرکس، ہوٹل ریسپشنسٹس اور فلائٹ اٹینڈنٹس کو پیش آنے والی مشکلات کا سامنا تھا اور اب اس حکمنامہ کے ذریعہ اُن پر اونچی ایڑی کی سینڈلیں پہننا لازم نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT