Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازم کی تبادلہ نہ ہونے پر خودسوزی

ملازم کی تبادلہ نہ ہونے پر خودسوزی

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) تبادلہ میں رکاوٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 26 سالہ ناگیندر کمار جو این ایف سی میں ملازم تھا ۔ کرشنا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس شخص نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص کافی عرصہ سے اپنے تبادلہ کیلئے کوششیں کر رہا تھا تاہم رکاوٹوں سے وہ تنگ آچکا تھا بالآخر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT