Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / ملالہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ

ملالہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ

لندن ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی رائٹس کارکن ملالہ یوسف زئی کو آج باوقار آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا چونکہ نوبل انعام یافتہ ملالہ کو تمام مضامین میں  سطح کے نتائج حاصل ہوئے ۔ اس طرح ملالہ بھی ان عالمی قائدین کی صف میں شامل ہوگئی ہے جو فلسفہ ، پالیٹکس اور اکنامکس جیسے مضامین کے ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذہین طالب علم رہ چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی امن کی پیغامبر ملالہ جو اس وقت برمنگھم میں رہتی ہیں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنے داخلہ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے بورڈ امتحانات کے نتائج آج حاصل کئے ۔ پانچ سال قبل ملالہ پر طالبان نے حملہ کرتے ہوئے سر پر گولی ماری تھی اور بعد ازاں لندن میں ملالہ کی کامیاب سرجری کی گئی تھی اور اس کی جان بچ گئی تھی ۔ تب سے آج تک ملالہ برمنگھم میں ہی سکونت پذیر ہے ۔ یاد رہے کہ PPE یعنی فلسفہ ، پالیٹکس اور اکنامکس کو برطانیہ کے اہم ترین مضامین تصور کیا جاتا ہے اور ان مضامین میں مہارت حاصل کرنے والوں نے ہی برطانیہ پر حکومت کی ہے ۔ قبل ازیں پاکستان کی سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو نے یہیں تعلیم حاصل کی تھی جنہیں ملالہ اپنی ہیروئن تصور کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT