Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ملالہ کا خود پر ہونے والے حملے سے متعلق اہم انکشاف

ملالہ کا خود پر ہونے والے حملے سے متعلق اہم انکشاف

لندن۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ انہوں نے خود پر حملہ کرنے والے لوگوں کو معاف کردیا، کیوں کہ معاف کرنا ہے کہ سب سے بہترین انتقام ہے۔دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم و خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے والی پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے یہ بات انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ایک شو میں کہی۔ملالہ یوسف زئی نے نیٹ فلیکس پر چلنے والے ٹاک شو ’مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈزنوانٹروڈکشن ود ڈیوڈ لٹرمین‘ میں شرکت کی، جو 9 مارچ کی رات کو نشر کیا گیا۔اس شو میں ملالہ یوسف زئی نے نہ صرف خود پر ہونے والے حملے سے متعلق گفتگو کی، بلکہ انہوں نے آکسفورڈ میں اپنی تعلیم، برطانیہ سے اپنے آبائی علاقے منگورہ واپسی، عالمی سیاسی صورتحال، ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی اور لڑکیوں میں تعلیم سمیت دیگر عالمی مسائل پر بھی بات کی۔ملالہ یوسف زئی نے انکشاف کیا کہ ان پر حملہ کرنے والا شخص نوجوان تھا، انہوں نے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آورتقریباً ان کا ہم عمر تھا۔انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان پر حملہ کرنے والے لڑکے نے سوچا کہ وہ صحیح کام کر رہا اور ایک برے کام کرنے والے شخص کو نشانہ بنا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT