Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / ملالہ کی ’شام کی ملالہ‘ سے ملاقات

ملالہ کی ’شام کی ملالہ‘ سے ملاقات

لندن۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی انگلینڈ کی ایک لائبریری میں اپنے سامنے جامنی صوفے پر بیٹھی دو مسکراتی ہوئی نوجوان لڑکیوں کی طرف دیکھتے ہوئے میں نے از راہ مذاق کہا ’کیا دو ملالہ ایک ملالہ سے بہتر ہیں؟‘ اس جملے پر دونوں ہی مسکرادیئے۔ 18 سالہ ملالہ یوسف زئی نے فوراً کہا ’یا دو مزون۔‘ 17 سالہ مزون الملہان نے اپنی گود میں رکھے ہاتھ کو متانت کے ساتھ پکڑا اور قدرے شرماتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کی مہم چلانے والی دنیا کی سب سے معروف لڑکی کی طرف دیکھا جو اب ان کی اچھی دوست بھی بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ مزون کا خاندان شام کی سرحدوں پر بنی پناہ گزین خیمہ بستیوں سے برطانیہ پہنچنے والا پہلا شامی خاندان ہے۔

TOPPOPULARRECENT