Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ملالہ کی گولیوں پر کتابوں کو ترجیح دینے کی اپیل

ملالہ کی گولیوں پر کتابوں کو ترجیح دینے کی اپیل

لندن ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بچوں کے حقوق کی کمسن پاکستانی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے آج عالمی قائدین سے اپیل کی کہ وہ گولیوں پر کتابوں کو ترجیح دیں اور 12 سال کی ہر لڑکی کو مفت تعلیم فراہم کریں۔ روزنامہ ٹیلیگراف میں شائع شدہ اپنے مضمون میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیکہ عالمی قائدین گولیوں پر کتابوں کو ترجیح دیں۔ اس سے ایسا محسوس ہوگا کہ وہ سادہ لوح ہیں۔ وہ ابھی کمسن ہیں لیکن وہ دنیا میں امید پیدا کرنے کے اقدامات کیلئے آئی ہیں، شکوک و شبہات پیدا کرنے کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 12 سال عمر کی ہر لڑکی کو مفت تعلیم فراہم کرسکتے ہیں۔ پھر بھی ایسا نہیں کرتے۔ پوری دنیا کو اس امکان کو محسوس کرنا چاہئے اور ہزاریہ ترقیاتی مقاصد میں اسے شامل کرنا چاہئے۔ ملالہ یوسف زئی جاریہ ماہ 18 سال کی ہوجائیں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT