Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ملانا ساگر پراجکٹ کے رہنمایانہ خطوط جاری

ملانا ساگر پراجکٹ کے رہنمایانہ خطوط جاری

حیدرآباد ۔ 18 جون (آئی این این) حکومت تلنگانہ نے ملانا ساگر پراجکٹ کے ناموں پر آج رہنمایانہ خطوط کا اجراء عمل میں لایا جبکہ اس پراجکٹ کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ٹی آر ایس قائدین نے ریاست کے مختلف اضلاع میں مقامی عہدیداروں کو یادداشت پیش کرتے ہوئے اس پراجکٹ کے کام کو شروع کرنے کی خواہش کی تھی جبکہ یادداشت میں اس پراجکٹ کو آبپاشی سہولتوں کیلئے مددگار بتایا گیا۔ دوسری جانب کسٹاپور اور دیگر دیہاتوں کے مقامی عوام نے اس پراجکٹ کیلئے اپنی اراضیات کی حکومت کو حوالگی کے خلاف شدید احتجاج بلند کیا تھا۔
مقامی عوام امراض قانون 2013ء کے مطابق اراضیات کے معاوضہ کا مطالبہ کررہے تھے جبکہ حکومت نے جی او 123 کے مطابق پیاکیج کی پیشکش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT