Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملاوٹی اشیاء کے خلاف فوڈ ٹاسک فورس کے دھاوے

ملاوٹی اشیاء کے خلاف فوڈ ٹاسک فورس کے دھاوے

نظام آباد ۔ /2 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فوڈ ٹاسک فورس کی ٹیم نے نظام آباد کے کناکور میں ویشنوی فور میل اور مبارک میں رائس مل پر دھوا کرتے ہوئے چنا کی دال و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ریاست گیر سطح پر کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کیخلاف بڑے پیمانے پر دھاوے کئے جارہے ہیں ۔اسی کے تحت بڑے پیمانے پر نظام آباد میں دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے اور نمونے حاصل کرتے ہوئے لیاب کو روانہ کیا گیا ۔

 

لنگایت فرقہ کو علیحدہ مذہب کے درجہ کی حمایت
بنگلورو۔2 اگست:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل اور لنگایت فرقہ کے طاقتور لیڈر ایم بی پاٹل نے لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کی موافقت کرتے ہوئے کہاکہ کسی مخصوص لنگایت طبقے کو مذہب کے درجے کی مانگ کی بجائے لنگایت کے نام سے جتنے بھی زمرے ہیں ان تمام کو متحد کرکے ان کیلئے ایک علیحدہ مذہب کا درجہ طلب کیا جائے ۔ آل انڈیا لنگایت مہاسبا کے سبب شامنور شیوشنکرپا کو لکھے گئے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ لنگایت فرقہ کے کسی ایک حصہ کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کی مانگ کی گئی تو وہ منظور نہیں ہوگی ، اسی لئے تمام لنگایت طبقات کو یکجا کرکے انہیں ایک آزاد مذہب کا درجہ دینے کی مانگ کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں روانہ مکتوب میں صرف ویر شیوا فرقہ کے لنگایتوں کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جوکہ غلط ہے۔

TOPPOPULARRECENT