ملاوٹی دودھ تیار کنندہ گرفتار

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے ملاوٹی دودھ کو تیار کرنے والے ایک شخص کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور حیات نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اس شخص کو گرفتار کرلیا جو دودھ اور پاوڈرس میں ملاوٹ کر رہا تھا ۔ پولیس نے 40 سالہ چیرکو لنگم کو گرفتار کرلیا جو پوچم پلی بھونگیر کا متوطن ہے اور حیات نگر کے علاقہ کے سرینواس کالونی میں یہ خطرناک ملاوٹی کام کر رہا تھا ۔ نامور برانڈ کا پاڈور خرید کر اس میں خطرناک کیمیکل اشیاء کو ملاوٹ کے بعد اس پاوڈر کو یہ شخص کم قیمت پر فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 5 لیٹر ہائیڈروجن پروکسائڈ 450 لیٹر ملاوٹی دودھ 67 کیلو دودھ کا پاوڈر کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT