Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) دودھ میں خطرناک اشیاء ملاکر فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو راچہ کنڈہ کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے بے نقاب کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل بی نگر زون میں ایس او ٹی نے یہ کارروائی انجام دی اور تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے دیگر 6 افراد مفرور بتائے گئے ہیں ۔ دودھ کی کوالیٹی اور مقدار کو بڑھانے کیلئے یہ ٹولی دودھ میں خطرناک یوریا اور تیل ملایا کرتے تھے ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ اے ملیش یادو ساکن ابراہیم پٹنم 30 سالہ بی سریش حشمت پورہ منچال اور 26 سالہ راجو ساکن منچال کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ اس ٹولی کے دیگر اراکین آر پانڈو ، وی چندرایا ، یادگیری ریڈی ، سری شیلم ، منتری پروتالاو اور کمار مفرور ہیں ۔ گرفتار ملیش کے علاوہ گرفتار اور مفرور افراد دودھ فروخت کرنے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ زائد منافع اور کوالیٹی کیلئے یہ ٹولی دودھ میں ملاوٹ کرتی بھی اور مدر ڈیری اور مکندا ڈیری فارمس پر دودھ فروحت کرتی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT