Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملاوٹی سیندھی بنانے والے دو افراد گرفتار

ملاوٹی سیندھی بنانے والے دو افراد گرفتار

نظام آباد :22؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اکسائز ڈپٹی کمشنر ڈیویڈ روی کانت نے بتایا کہ ضلع میں ملاوٹی سیندھی میں استعمال کئے جانے والے ڈائزوفارم الکوزوم کے ہمراہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مسٹر ڈیویڈ روی کانت اکسائز سپرنٹنڈنٹ آفیس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ونائیک نگر میں کشن گوڑ ، ابلیلاش گوڑ ڈائزو فارم فروخت کرنے کی اطلاع ملنے پر ان کے مکانوں پر ٹاسک فور س کی ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے 500 گرام ڈائزو فارم اور 950 گرام الکوزوم فارم جس کی قیمت تقریباً8لاکھ روپئے ہے اکسائز پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ہیروہونڈہ بائیک بھی برآمد کی گئی ہے ۔ اس دھاوے میں ٹاسک فورس سب انسپکٹر نرسنگھ ، ملازمین فیاض علی ذبیر بھی موجود تھے ۔

کاغذنگر میں ہندو واہنی کارکنوں کی شر انگیزی
کاغذنگر /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر میں ہندو واہنی اور بی جے پی کارکنوں کی دن بہ دن شر انگیزی اور پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس سے قبل 3 مہینوں بھی کاغذنگر کے نویں گاؤں کے مسلم نوجوانوں کو مارپیٹ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی مچائی تھی اور 21 ڈسمبر کی شام کے اوقات سابقہ میونسپل چیرمین شیخ دستگیر کے بھانجے احمد کو زدوکوب کیا گیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مسلم نوجوانوں نے موقع پر پہونچنے سے قبل ہندو واہنی اور بی جے پی کارکنوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس کی اطلاع سابقہ میونسپل چیرمین شیخ دستگیر نے سی آئی اور ڈی ایس پی کاغدنگر کو تحریری طور پر شکایت درج کروائی اور فوراً بی جے پی اور ہندو واہنی کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور ڈی ایس پی کاغذنگر پی سمبیا نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے ضلع مستقر سے چھ ٹیموں کو طلب کرتے ہوئے سارے کاغذنگر کے 28 وارڈس کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT