ملاوٹی گھی تیار کنندہ گرفتار، کثیر مقدار میں گھی ضبط

حیدرآباد۔/11مئی، ( سیاست نیوز) ملاوٹی گھی تیار کرنے والے ایک شخص کو پولیس سرورنگر اور اسپیشل آپریشن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا اور کثیر مقدار میں ملاوٹی گھی کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 60 سالہ آر شٹیار ساکن پلاٹ نمبر 102 پی اینڈ ٹی کالونی سرورنگر کو گرفتار کرلیا۔ پہلے تمباکو پھر اسکراپ اور ٹفن سنٹر کے بعد ملاوٹ کا اس نے کاروبار کیا۔ بنگلور سے حیدرآباد منتقل ہونے کے بعد شٹیار مولاعلی ای سی آئی ایل کے علاقہ میں رہنے لگا جس نے کافی عرصہ تک کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کے قریب ٹفن سنٹر لگایا تھا۔ کم سرمایہ میں زائد آمدنی کیلئے اس نے منصوبہ تیار کیا اور ملاوٹی گھی تیار کرنے لگا۔ ملاوٹی گھی کو یہ شخص منادر اور شادیوں میں پوجا کیلئے استعمال میں لانے کیلئے کم قیمت پر فروخت کرنے لگا ۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT