Monday , August 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹ شدہ ادرک لہسن پیسٹ کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار، ملاوٹی اشیاء ضبط

ملاوٹ شدہ ادرک لہسن پیسٹ کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار، ملاوٹی اشیاء ضبط

حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) ملاوٹ شدہ ادرک لہسن پیسٹ کی تیاری میں ملوث ایک شخص کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے علاقہ افضل ساگر حبیب نگر سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ملاوٹی اشیاء برآمدکرلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ جاوید اختر حبیب نگر علاقہ میں’ سدا بہار ‘ اور وی آئی پی برانڈ کے ادرک لہسن پیسٹ تیار کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ادرک لہسن پیسٹ کی تیاری میں سائیٹرک ایسیڈ، مونو ہائیڈریڈ اور دیگر کیمکلس کا استعمال کیا جارہا تھا جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ وہ ملاوٹ شدہ ادرک لہسن پیسٹ کو فی کلو 50 روپئے فروخت کررہا تھا۔ جاوید اختر کو جاریہ سال جون میں اسی قسم کی ملاوٹ شدہ اشیاء کی تیاری کے الزام میں حبیب نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں ایک ہزار کلو ملاوٹ شدہ ادرک لہسن پیسٹ، مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دیگر اشیاء کو بھاری مقدار میں برآمد کرلیا اور اسے پولیس حبیب نگر کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT