Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹ والی دیسی شراب کے استعمال سے خاتون فوت

ملاوٹ والی دیسی شراب کے استعمال سے خاتون فوت

حیدرآباد۔23فبروری( سیاست نیوز)حبیب نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ملاوٹی گڑمبا پینے کے بعد ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب 37سالہ سری دیوی ساکن افضل ساگر حبیب نگر نے مقامی گڑمبے کے کاروباری نندو سے سستی شراب خرید کر پی تھی اور آج وہ اچانک فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سستی شراب پینے کے سبب 40سالہ اکبر کی بھی صحت خراب ہوگئی تھی ۔ حبیب نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT