Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ملاپ گارڈن میں اتوار کو دوبدو ملاقات پروگرام

ملاپ گارڈن میں اتوار کو دوبدو ملاقات پروگرام

صرف پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس اور عقد ثانی کے رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے شادیوں کے سلسلہ میں برسر موقعہ رشتوں کے انتخاب کے لیے 67 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 30 اکٹوبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام ملاپ گارڈن فنکشن ہال پلر نمبر 55، مہدی پٹنم رینگ روڈ میں منعقد ہوگا ۔ اس خصوصی اور اہم پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرست شرکت کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں صرف اور صرف پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس اور عقد ثانی کے رشتے دستیاب رہیں گے ۔ دیگر زمروں کے پیامات کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ اس لیے براہ کرم انجینئرنگ ، میڈیسن ، انٹر ، ایس ایس سی ، عالم و فاضل اور حافظ اور کم تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات آئندہ ہونے والے دوبدو پروگرام میں ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے ۔ 67 واں دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب عابد رسول خاں صدر نشین مینارٹیز کمیشن ، جناب سید کلیم الدین اور جناب سید فہیم الدین شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم اور تعارف کروائیں گے ۔ اس سلسلہ میں سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں ۔ پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس اور عقد ثانی کے کاونٹرس کے علاوہ کمپیوٹر سیکشن بھی قائم کیا جارہا ہے ۔ جہاں کمپیوٹرس پر لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کا مشاہدہ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ کاونٹرس پر کونسلرس کو مقرر کیا جارہا ہے جن کے ہمراہ والینٹرس بھی موجود رہیں گے جو والدین اور سرپرستوں کی مکمل اعانت اور رہنمائی کریں گے ۔ ملاپ گارڈن میں 10 بجے دن سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس خصوصی اور محدود نوعیت کے دوبدو پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور اپنے ہمراہ لڑکے کے یا لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس رکھیں جو والدین پہلے ہی رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ انہیں نئے رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم انہیں اپنا رجسٹریشن کارڈ لازمی طور پر ساتھ رکھنا ہوگا ۔ دوبدو پروگرام میں کونسلنگ کے علاوہ باہمی تبادلہ خیال اور مشاورت کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔ مسرس میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، محمد شاہ حسین ، اے اے کے امین ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد برکت علی ، سید ناظم الدین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، سراج الدین قریشی ، غلام محی الدین فاروق ، لطیف النساء ، ثانیہ ، محمد احمد ، ڈاکٹر سیادت علی ، ڈاکٹر محمد ناطم علی ، رئیس النساء ، زاہد فاروقی ، شبانہ نعیم ، صبا ترنم ، سیدہ محمدی ، اقراء ، تسکین ، مہر النساء اور دیگر نے والدین اور سرپرستوں سے بہ پابندی وقت ملاپ گارڈن میں ہونے والے دوبدو پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT