Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / ملا اختر منصور کی موت کی توثیق کیلئے ڈی این اے ٹسٹ : پاکستان

ملا اختر منصور کی موت کی توثیق کیلئے ڈی این اے ٹسٹ : پاکستان

اسلام آباد۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی موت کی توثیق سے انکار کیا اور کہا کہ گزشتہ ہفتہ امریکی ڈرون حملے میں جو شخص ہلاک ہوا ہے ، اس کی شناخت معلوم کرنے کے لئے ڈی این اے ٹسٹ کرایا جائے گا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک افغان شہری ہے اور حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ افغان شہریوں کو شناخت کرے۔ ہماری قانون نافذ کرنے والی اور انٹلیجنس ایجنسیاں واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں لیکن اب تک شناخت کی توثیق نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک انفرادی شخص نے آج حکومت سے رجوع ہوکر مہلوک کی نعش پر دعویٰ پیش کیا اور اس نے بتایا کہ وہ ملا منصور کا رشتہ دار ہے۔ انہوں نے پاکستانی سرزمین پر حملے کی توثیق کی لیکن کہا کہ کوئی ڈرون اس کے فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا ۔یہ حملہ کسی اور ملک سے کیا گیا

TOPPOPULARRECENT