Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ملا عمر دو سال قبل قتل کردیئے گئے، باغی گروپ کا دعویٰ

ملا عمر دو سال قبل قتل کردیئے گئے، باغی گروپ کا دعویٰ

کابل23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  افغانستان کے باغی گروپ اسلامک موومنٹ فدائی محاذ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ ملا عمر کو دو سال قبل قتل کردیا گیا ہے۔ باغی گروپ  کے دعوے کے بعد افغان میڈیا میں ملا عمر کے زندہ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔ جمعرات کے روز افغانستان کے باغی گروپ اسلامک موومنٹ فدائی محاذ کے ترجمان قاری حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ  ملا عمر کو ان کے قریبی ساتھیوں اختر منصور اور گل آغا نے دو سال قبل قتل کردیا تھا۔ ملا عمر اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ واضح رہے کہ ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق گزشتہ برس نومبر میں افغانستان انٹیلی جنس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ملا عمر کو قتل کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT