Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / ملا عمر کی موت طبعی فرزند یعقوب کا ادعا

ملا عمر کی موت طبعی فرزند یعقوب کا ادعا

اسلام آباد 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان طالبان کے بانی ملا عمر اپنے آبائی وطن میں طبعی وجوہات سے فوت ہوئے ہیں۔ ان کے فرزند نے یہ بات بتائی اور انہوں نے اپنے والد کی پر اسررا موت کے تعلق سے افواہوںکو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ طالبان نے ماہ جولائی میں یہ توثیق کی تھی کہ اس کے بانی انتقال کر گئے ہیں۔ بعد ازاں طالبان نے ملا اختر منصور کو اپنا نیا سربراہ بنالیا تھا جس کے نتیجہ میں داخلی اختلافات پیدا ہوگئے تھے جبکہ عمر کے ارکان خاندان بشمول ان کے فرزند یعقوب نے اس تقرر پر ناراضگی ظاہر کی تھی ۔ افغان انٹلی جنس ذرائع نے پہلے کہا تھا کہ ملا عمر 2013 میں پاکستانی شہر کراچی کے ایک دواخانہ میں فوت ہوئے تھے جبکہ یہ افواہیں بھی تھیں کہ انہیں ان کے دشمنوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ طالبان نے خود یہ اعتراف کیا ہے کہ اپنے سربراہ کی موت کو دو سال تک چھپائے رکھا گیا

TOPPOPULARRECENT