Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / ملا منصور کی میت رشتہ داروں کے سپرد : پاکستان

ملا منصور کی میت رشتہ داروں کے سپرد : پاکستان

اسلام آباد ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی میت ان کے افغان رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔ پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملامنصور کی نعش ان کے افغان وارثوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ قبل ازیں تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ ملا منصور امریکہ کے ڈرون حملہ میں 31 مئی کو گڑبڑ زدہ صوبہ بلوچستان میں ہلاک ہوئے تھے۔ قبل ازیں پاکستان نے کہا تھا کہ ڈی این اے ٹسٹ سے ثابت ہوچکا ہیکہ ڈرون حملہ میں جس شخص کی موت واقع ہوئی تھی، وہ ملا منصور ہی تھے۔

TOPPOPULARRECENT