Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملبورن میں شین وارن کے بعد اب یاسر شاہ توجہ کا مرکز

ملبورن میں شین وارن کے بعد اب یاسر شاہ توجہ کا مرکز

ملبورن ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹسٹ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوچکا ہے اور یہ وہی گراؤنڈ جہاں میزبان سابق اسپنر شین وارن نے اپنی 700ویں وکٹ لی تھی۔07-2006 کی ایشز سیریز میں ملبورن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹسٹ میں شین وارن نے عمدہ لیگ اسپن گیند کر کے انگلش اوپنر اینڈریو اسٹرواس کی وکٹیں بکھیر کر ٹسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بولر نے 145 ٹسٹ میچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں اوراب ملبورن میں شین وارن کے نقش قدم پر چلنے والے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ توجہ کا مرکز ہیں۔برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستانی اسپنر یاسر شاہ مکمل طور پر ناکام رہے تھے اور ان پر کارکردگی دکھانے کیلئے شدید دباؤ ہے۔ملبورن کی وکٹ اسپنرز کیلئے چوتھے اور پانچویں دن کافی مددگار ثابت ہوتی ہے لہٰذا اب دیکھنا ہے کہ آیا یاسر شاہ اپنے استاد شین وارن کی طرح اس وکٹ پر ٹرن کر پاتے ہیں یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT