Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ملتان سلطان کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بدترین شکست

ملتان سلطان کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بدترین شکست

شارجہ ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا، پہلی بار ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیم نے دو بار کی سیمی فائنلسٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے بدترین شکست سے دوچار کیا، 103 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پی ایس ایل 3 کے 13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں ملتان سلطان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کرلیالتان سلطان کے اوپنرز نے ٹیم کو 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، احمد شہزاد 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سنگاکارا نے ایک بار ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صہیب مقصود 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن خان نے ایک وکٹ لیا۔ملتان سلطانز نے عمران طاہر کی شاندار ہیٹرک کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز پر ڈھیر کردیا۔ عمران طاہر نے صرف 2 اعشاریہ 4اوورز میں 19 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔سہیل تنویر نے بھی 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز نے 30 رنز کی اننگ کھیلی۔ واٹسن 19 اور محمود اللہ نے 15 رنز اسکور کئے۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں کیون پیٹرسن شامل نہیں۔ ان کی جگہ محموداللہ کوٹیم میں شامل کیاگیا۔ اسد شفیق کو بھی ملتان سلطانز نے آرام دیا۔رمیض راجہ جونئیر کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ تھا۔ملتان کی ٹیم نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

TOPPOPULARRECENT