Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیر پرورش سُبننا سلطانہ جو زیرپرورش تھی انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ انسپکٹر پولیس افضل گنج کا مراسلے میں بھی مسلم نعش کی تدفین کی درخواست وصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو الوال چرچ ہوم اور عثمانیہ دواخانہ سے حاصل کیا گیا اور ان کی تدفین جناب سید عبدالمنان کی نگرانی میں قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ دواخانہ عثمانیہ ہی میں ادا کی گئی ۔ سکندرآباد کی رہنے والی بشری تبسم نے کہا کہ ایک ایسی میت جس کو جلادیا جاتا تھا یا ہندو مسلم ایک ہی گڑھے میں سب کو دفن کردیا جاتا تھا ان میتوں کو حاصل کرکے اسلامی طریقے پر تدفین کرنے کا اجر کا اندازہ ہم کیا لگاسکتے ہیں ۔ کیا اچھا ہوتا کہ سارے ہندوستان میں اس طرح کا عمل ہوتا ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کو اللہ پاک صحت کے ساتھ ساتھ عمر بھی عطا فرمائے ۔

TOPPOPULARRECENT