Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

ملت فنڈ کے ذریعہ مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں زیرپرورش خاتون بیگم اور محمد احمد کے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی۔ ہمایوں نگر پولیس سے میر ذوالفقار علی، ونود سنگھ کے مراسلے کے علاوہ جملہ 15 درخواستیں حیدرآباد، سکندرآباد اور رنگاریڈی پولیس اسٹیشنوں سے وصول ہوئیں اور مرحومین کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں کی ہدایت پر ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ، گاندھی ہاسپٹل الوال چرچ ہوم سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ محمد تقی الدین عثمانیہ دواخانہ کی نگرانی میں غسل دیا گیا اور دواخانہ عثمانیہ میں مولانا سید حفیظ خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جناب سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، زاہدہ بیگم اور سیدہ فہیم النساء نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے صدر قبرستان شیخ عبدالعزیز اور اہلیان محلہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT