Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پی ایس مغل پورہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 45 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ مرحوم آٹو میں سفر کررہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے پر ان کو اسریٰ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انتقال کی خبردی ۔ پولیس مغل پورہ کو ورثاء نہ ملنے پر ادارہ سیاست سے رجوع ہوئی ۔ دوسرا مراسلہ پی ایس پہاڑی شریف سے وصول ہوا جس میں 30 تا 35 سالہ مسلم نوجوان جن کی نعش پہاڑی شریف کے قریب تالاب میں پائی گئی اور باکسر موٹر سیکل بھی پولیس کو دستیاب ہوئی ۔ اسی طرح الوال چرچ ہوم سے خاتون نعش کی تدفین کی درخواست وصول ہوئی ۔ مزید 3 درخواستیں جو مختلف پولیس اسٹیشنوں سے بغرض تدفین وصول ہوئی ۔ ادارہ سیاست ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ الوال چرچ ہوم سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں سید منان سکندرآباد بورڈس کلب کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد سبیلی خطیب مسجد چمن نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی ۔ بشریٰ تبسم وحیدہ عشرت ، سید امجد علی ، محمد بشر نائب صدر مسجد سرور کونینؐ نے ورثاء کے لیے دعا کی کہ وہ جہاں کہیں ہو اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ آمین ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے سید منان سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ محمد عبدالجلیل کا شکریہ ادا کیا ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT