Saturday , December 15 2018

ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ /27 نومبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کونیٹنک پوری چرچ ہوم یاپرال سکندرآباد کے علاوہ الیٹی اٹم ورلڈ آشرم راموجی سٹی کا دوسرا مراسلہ بھی وصول ہوا جہاں دو مسلم زیرپرورش مسلمان انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف اس طرح کے چرچ ہاسٹل جہاں مسلمان زیرپرورش ہیں انتقال کے بعد ادارہ سیاست کے حوالے کرنے کی اطلاع دی گئی تھی اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے 14 برس سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ان دو مسلم نعشوں کے علاوہ حیدرآباد ، سکندرآباد اور آر آر ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنوں سے مزید 10 درخواستیں وصول ہوئی ۔ جملہ 12 مسلم نعشوں کو حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ بورڈس کلب سکندرآباد میں زیرسرپرستی سید عبدالمنان سکندرآباد کی تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد قاسمی امام مسجد چمن افضل گنج نے پڑھائی ۔ اس موقع پر محترمہ بشری تبسم صاحبہ جو سکندرآباد کی رہنے والی ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مسلمانوں کو بھی اس طرح کے ہوم کھولنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ پاک اجر عظیم عطا فرمائے ۔ سیدہ فہیم النساء نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ورثاء جہاں کہیں ہو ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

TOPPOPULARRECENT