Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ملزمین کو پریس کانفرنس میں پیش نہ کرنے کی ڈی جی پی کی ہدایت

ملزمین کو پریس کانفرنس میں پیش نہ کرنے کی ڈی جی پی کی ہدایت

حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) سٹی پولیس کمشنر مسٹر وی وی سرینواس راؤ نے احکامات جاری کرتے ہوئے حیدرآباد سٹی پولیس کے تمام پولیس عہدیداروں کو یہ ہدایت جاری کی کہ وہ پریس کانفرنس کے دوران ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش نہ کریں ۔ کل اسسٹنٹ کمشنر پولیس بیگم پیٹ رنگاراؤ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران خاتون سارق کو طمانچہ رسید کرنے کے واقعہ کے بعد کمشنر پولیس نے یہ احکام جاری کئے ہیں ۔ کمشنر نے اپنے احکامات میں بتایا کہ سب انسپکٹر رتبے کے عہدیدار تا ایڈیشنل کمشنر آف پولیس رتبے کے عہدیدار تک ان کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پریس کانفرنسس میں ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ کے رہنمایانہ خطوط کے بموجب ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش نہ کرنے کی واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے اور اس احکام پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ تمام پولیس اسٹیشنس کے انسپکٹران تا ڈپٹی کمشنران و دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی یہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ اے سی پی بیگم پیٹ رنگا راؤ نے خاتون سارق منگماں کو طمانچہ رسید کرنے کے بعد انہیں سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈکوارٹرس اٹائچ کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT