Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / ملزم قریشی کی دہلی سے احمدآباد منتقلی

ملزم قریشی کی دہلی سے احمدآباد منتقلی

احمدآباد ۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) سٹی پولیس کی کرائم برانچ نے آج 2008 ء کے احمدآباد سلسلہ وار دھماکوں کے ملزم عبدالسبحان قریشی کو دہلی سے یہاں منتقل کیا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اُنھیں زائد از ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا ۔ قریشی کو اس کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اُسے 23 مارچ تک پولیس ریمانڈ میں دیا۔

منی پور میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے
نئی دہلی؍ امپھال۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور میں آج زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.7تھی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ زلزلہ صبح 7:01 بجے پیش آیا اور اس کا مرکز 24.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 93.5ڈگری مشرقی طول البلد پر 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

TOPPOPULARRECENT