Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ملزم کا احاطہ عدالت میں اقدام خودکشی

ملزم کا احاطہ عدالت میں اقدام خودکشی

حیدرآباد 11 جولائی (پی ٹی آئی) ملزم نے آج احاطہ عدالت میں بلیڈ کے ذریعہ خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت راجندر نگر میں آج صبح پیش آیا جہاں گھر میں گھسنے کے ملزم شیخ امیر کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران اُس نے بلیڈ لے کر خود کو ضربات پہنچائے۔ راجندر نگر پولیس انسپکٹر وی اومیندر نے بتایا کہ ملزم کو فوری قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد اُسے ڈسچارج کردیا گیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT