Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / ملزم کا سنگسار: تین عہدے دار معطل، عدالتی تحقیقات کا حکم

ملزم کا سنگسار: تین عہدے دار معطل، عدالتی تحقیقات کا حکم

دیماپور / کوہیما /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دیما پور کے تین سینئر عہدہ داروں بشمول ایس پی اور سنٹرل جیل کے سربراہ کو آج معطل کردیا گیا اور عصمت ریزی کے ملزم کو برہم ہجوم کی جانب سے مار پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دینے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، جب کہ ناگالینڈ کے اس ٹاؤن میں جہاں یہ واردات پیش آئی، صورت حال کشیدہ مگر قابو میں بتائی گئی

دیماپور / کوہیما /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دیما پور کے تین سینئر عہدہ داروں بشمول ایس پی اور سنٹرل جیل کے سربراہ کو آج معطل کردیا گیا اور عصمت ریزی کے ملزم کو برہم ہجوم کی جانب سے مار پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دینے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، جب کہ ناگالینڈ کے اس ٹاؤن میں جہاں یہ واردات پیش آئی، صورت حال کشیدہ مگر قابو میں بتائی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایک شخص انیتوسوو جو ہجوم پر پولیس فائرنگ میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں شامل تھا، آج جانبر نہ ہوسکا۔ پڑوسی ریاست آسام کو مرکز نے دیماپور کے اس واقعہ کے پیش نظر نہایت چوکس کردیا ہے، کیونکہ ریپ کا ملزم سید فرید خان اسی ریاست کا متوطن بتایا گیا ہے۔ فرید نے مبینہ طورپر ایک ناگا خاتون کا کئی بار ریپ کیا، یہاں تک کہ اسے 25 فروری کو گرفتار کیا گیا۔ اس مبینہ عصمت ریزی پر نہایت مشتعل ہجوم نے جمعرات کو سنٹرل جیل میں گھس کر فرید کو جیل سے باہر نکالا، اسے برہنہ کرکے گھسیٹا اور بالآخر اسے موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ کرائی چاوانگ پریس آفیسر برائے چیف منسٹر ناگالینڈ ٹی آر زیلانگ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو کوہیما سے فون پر بتایا کہ ریاستی کابینہ کے اجلاس نے ڈپٹی کمشنر ویزوپی کینیے،

ایس پی میرین جامیر اور سنٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ بی چوبا پھوم کو صورت حال پر قابو پانے میں ان کی ناکامی کے پاداش میں معطل کردیا۔ سی ایم او کے ذرائع نے کہا کہ کابینی اجلاس نے جو زیلانگ کی صدارت میں منعقد ہوا، ایک رکنی کمیشن کے قیام کا حکم دیا، جس کے سربراہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وپراسا نئیکھا ہوں گے، جسے سنگسار کرنے اور دیگر متعلقہ کوتاہیوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ کابینہ نے یہ عزم بھی کیا کہ جن اشخاص نے اشتعال انگیزی کی اور ہجوم کو جیل توڑنے پر اکسایا، جس کے نتیجے میں ملزم کی موت واقع ہو گئی، انھیں بھی گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ پریس آفیسر نے مہلوک ملزم کی شناخت سید فرید خان کی حیثیت سے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیماپور میں کرفیو بدستور جاری ہے، جہاں صورت حال قابو میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT