Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ملعونہ سونو ڈانگر کو حیدرآباد لانے پولیس ٹیم کی آج روانگی

ملعونہ سونو ڈانگر کو حیدرآباد لانے پولیس ٹیم کی آج روانگی

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بدنام زمانہ ملعونہ گستاخ سونو ڈانگر کو حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ امکان ہے کہ کل ساؤتھ زون ٹیم گجرات روانہ ہوگی جو پہلی مرتبہ ناکام واپس آئی تھی ۔ تاہم پولیس ملعونہ کو شہر منتقل کرنے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ حیدرآباد پولیس کے گجرات میں ملعونہ کے مکان پہونچنے تک وہ فرار ہوچکی تھی تاہم اب وہ گجرات کی ایک جیل میں قید ہے اور ساؤتھ زون پولیس اس کو ٹرانزٹ وارنٹ پر حیدرآباد منتقل کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے اور کل صبح پولیس کی ٹیم گجرات کیلئے روانہ ہوگی ۔ اس خصوصی ٹیم کے ذمہ دار ایڈیشنل انسپکٹر چارمینار شیوا چندرا نے بتایا کہ صبح پولیس ٹیم گجرات روانہ ہوگی ۔ پولیس گجرات میں عدالت سے رجوع ہوگی اور پولیس ٹرانزیٹ وارنٹ پر اس کو حیدرآباد منتقل کرنے کوشش کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT