Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / ملعونہ سونو ڈانگر کو گرفتاری کی نوٹس حوالے ‘ حیدرآباد منتقلی نہ ہوسکی

ملعونہ سونو ڈانگر کو گرفتاری کی نوٹس حوالے ‘ حیدرآباد منتقلی نہ ہوسکی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : رسوائے زمانہ ملعونہ سونوڈانگر کو گرفتار کرنے گئی حیدرآباد سٹی پولیس کو فوری کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست گجرات کے راجکوٹ کی سنٹرل جیل میں قید اس ملعونہ کی مقامی عدالت نے ضمانت منظور نہیں کی جس کے سبب حیدرآباد سٹی پولیس ساوتھ زون کی خصوصی ٹیم اس گستاخ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ ساوتھ زون پولیس کے دعوؤں سے برہم مسلمانوں میں امید جاگ اٹھی کہ اس ملعونہ کو حیدرآباد پولیس گرفتار کرپائے گی چونکہ ریاست گجرات کی پولیس نے شہر حیدرآباد میں کئی کارروائیاں کی ہیں اور اب یہ موقع حیدرآباد پولیس بالخصوص ساوتھ زون پولیس کو تھا تاہم بتایا جاتا ہے کہ قانونی گنجائش نہ ہونے کے سبب اس رسوائے زمانہ ملعونہ سونو ڈانگر کی حیدرآباد منتقلی ممکن نہیں ہوپائی ۔ ساوتھ زون کی 4 رکنی اسپیشل ٹیم گجرات گئی تھی ۔ عدالت کی اجازت سے جیل تک پہونچی جہاں ملعونہ قید ہے اور اسے گرفتاری کی نوٹس حوالے کی اور اس کا حال چال پوچھا ۔ شادی گھر گرہستی ‘ اس کی نجی زندگی کے تعلق سے دریافت بھی کیا ۔ اس ٹیم میں ایڈیشنل انسپکٹر چارمینار شیوا چندرا ، سب انسپکٹر بہادر پورہ محمد مظفر علی ، ویمن پولیس ساوتھ زون کی خاتون کانسٹبل پریما لتا اور کانسٹبل چارمینار پولیس پرشانت راج کرن شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT