Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ملعون تسلیمہ نسرین کی قیام کی مدت ختم

ملعون تسلیمہ نسرین کی قیام کی مدت ختم

نئی دہلی ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی جلا وطن ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین کو ہندوستان میں قیام کی اجازت آج ختم ہوگئی اور یہ اشارے مل رہے ہیں کہ اسے توسیع دیدی جائے گی ۔ وزارت داخلہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ رہائشی اجازت کو توسیع دینے تسلیمہ نسرین کی درخواست زیر غور ہے۔ ایسے معاملات میں عام طور پر مدت ختم ہونے کی تاریخ سے توسیع دی جاتی ہے ۔ تاہم اس بارے میں قطعی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو بعض سیکوریٹی ایجنسیوں کی منظوری کا انتظار ہے۔ تسلیمہ نسرین 1994 ء سے جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہے اور اہانت اسلام پر بنگلہ دیش میں مذہبی گروپس سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔

TOPPOPULARRECENT