Wednesday , December 12 2018

ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین کو ایک سال کے ویزا کی منظوری

نئی دہلی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین کو مرکزی حکومت نے ہندوستان میں قیام کیلئے ایک سال کے ویزا کی منظوری دیدی ہے ۔ وہ اگسٹ 2015 تک ہندوستان میں قیام کرسکتی ہے ۔ وہ 1994 سے جلا وطنی کی زندگی گذار رہی ہے ۔ گذشتہ مہینے وزارت داخلہ نے تسلیمہ نسرین کے ویزا میں دو ماہ کی توسیع کی تھی اور اس کی ویزا درخواست کا جائزہ لینے کا تیقن دیا تھا ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تسلیمہ کے ویزا میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو اگسٹ 2015 تک کی ہوگی ۔ تسلیمہ نے 2 اگسٹ کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور پھر کہا تھا کہ وزیرداخلہ نے ویزا کی توسیع کے بارے میں مثبت جواب دیا ہے چنانچہ اب اس کے ویزا کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT