Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ملنا ساگر پروجیکٹ کے مسئلہ پر احتجاج۔ ٹی آر ایس کا کسانوں کے ساتھ ریالیاں نکالنے کا فیصلہ

ملنا ساگر پروجیکٹ کے مسئلہ پر احتجاج۔ ٹی آر ایس کا کسانوں کے ساتھ ریالیاں نکالنے کا فیصلہ

حیدرآباد27جولائی (یواین آئی ) ملنا ساگر پروجیکٹ کے مسئلہ پر حزب اختلاف کے احتجاج کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس پارٹی نے بھی کسانوں کے ساتھ ریالیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ جماعتیں پروجیکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی کو روک رہے ہیں اسی لیے ملنا ساگر پروجیکٹ کو کسانوں کے ساتھ مل کر مکمل کیا جائے گا ۔ آج اس سلسلہ میں ملنا ساگر کے علاقہ میں کسانوں کی ریالی نکالی گئی جہاں پر کسانوں نے ان جماعتوں پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں کسانوں پر سیاست کرنا بند کردیں ۔ ایک کسان کا کہنا تھا کہ چھ دیہاتوں نے رضا کارانہ طور پر اپنی اراضی حکومت کے حوالہ کی ہے ۔ صرف دو دیہاتوں کے کسانوں کو لے کر سیاست کرنا مناسب نہیں ہے ۔ اسی دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی نرسیا گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کو روکنے کیلئے حزب اختلاف جماعتیں عوام کا سہارا لے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جس طرح خودکش بمبار تیار کرتے ہیں اسی طرح یہ جماعتیں کسانوں کی آڑ میں پروجیکٹس کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم ‘ کانگریس اورسی پی ایم کو سیاسی بقا کی فکر ہوچکی ہے ۔ اس لئے وہ اس طرح کی سازشیں کررہی ہیں۔ انہو ں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جماعتوں کے جھانسہ میں نہ آئیں ۔ حکومت ہر ایک کے ساتھ انصاف کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT