Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ملنگا بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش؟

ملنگا بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش؟

ممبئی ۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے کرکٹ سے سبکدوشی کا اشارہ دے دیا ہے کیونکہ ممبئی انڈینز نے انہیں اب اپنا بولنگ مشیر مقرر کیا ہے، اس کے بعد بطور کھلاڑی ان کا آئی پی ایل کیریئر بھی ختم ہوگیا ہے۔منفرد ہیئراسٹائل اور بولنگ والے ملنگا نے کہا کہ میں اب خود کو ذہنی طور پر تھکا ہوا محسوس کرتا ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں اب زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیل پائوں گا، میں نے اب تک اس موضوع پر سری لنکا کرکٹ سے بات نہیں کی ہے۔ تاہم میرا ارادہ کچھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور خود کو آزمانا ہے کہ کیا میرا جسم اب بھی بین الاقوامی کرکٹ کے لئے ساتھ دیتا ہے یا نہیں تاہم میرا آئی پی ایل کیریئر ختم ہوگیا ہے اور ممبئی انڈینز کے ساتھ نئی اننگز کا آغاز کرنا ہے۔ خیال رہے کہ ملنگا کافی عرصے سے زخموں اور خراب فارم سے پریشان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT