Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ملنگا کا آسٹریلیا میں ٹخنہ کا علاج

ملنگا کا آسٹریلیا میں ٹخنہ کا علاج

کولمبو ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کو تقریباً ساڑھے تین ماہ لاستھ ملنگا کے بغیر سنبھالنے ہوں گے یہاں تک کہ آئندہ سال کے اوائل کا وقت آجائے گا، کیونکہ پیس بولر نے اپنے ٹخنہ کی تکلیف کا آسٹریلیا میں علاج کرا لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ نیشنل سلیکٹر پرمودیا وکرماسنگھے نے کہا کہ رائیٹ آرم بولر ٹخنہ کی انجری کے علاج کی خاطر آسٹریلیا کیلئے عنقریب پرواز کریں گے اور 14 ہفتوں کیلئے ایکشن سے دور رہیں گے۔ اس کا مطلب ہوگا کہ ملنگا جو اس کھیل کے مختصر نوعیت کے میچز ہی کھیلتے ہیں، انگلینڈ کے خلاف 26 نومبر کو شروع ہونے والی سات میچ کی او ڈی آئی ہوم سیریز کیلئے عدم دستیاب رہیں گے۔ وکرما نے کہا کہ سری لنکا کا منصوبہ ہے کہ ملنگا کو جنوری میں نیوزی لینڈ میں آخری دو او ڈی آئی میچز کیلئے واپس لائیں۔

TOPPOPULARRECENT