Wednesday , August 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ملٹری انجینئرنگ کالج کا 15 ڈسمبر کو کانوکیشن

ملٹری انجینئرنگ کالج کا 15 ڈسمبر کو کانوکیشن

حیدرآباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ (MCEME) پر DE-98 اور TES-28 کی کانوکیشن تقریب 15 ڈسمبر کو منعقد ہوگی۔ انڈین اسکول آف بزنس کے ڈین راجندر کے سریواستو اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور کانوکیشن خطبہ دیں گے۔ ایم سی ای ایم ای کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے یہاں ایک ریلیز میں یہ بات بتائی۔ اس تقریب میں سینئر سیول اور ملٹری عہدیدار اور زائداز 400 سرویس پرسنل اور ان کی فیملیز شرکت کریں گے۔ ڈگری انجینئرگ (DE-98) کے 24 آفیسرس اور ٹکنیکل انٹری اسکیم (TES-28) کے 43 آفیسرس ایم سی ای ایم ای کے پورٹلس سے انجینئرنگ کی حیثیت سے گریجویٹ ہوکر نکلیں گے۔ انھیں کئی ایوارڈس دیئے جائیں گے بشمول جنرل آفیسرس کمانڈنگ اِن چیف، آرمی ٹریننگ کمانڈ ٹرافی، ڈائرکٹر جنرل آف ای ایم ای گولڈ میڈل اور کمانڈنٹس سلور میڈل۔ تقسیم اسناد کی اس تقریب میں اسٹوڈنٹ آفیسرس کی جانب سے شروع کئے گئے اختراعی پراجکٹس کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT