Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ملٹری ہاسپٹل میں تقررات

ملٹری ہاسپٹل میں تقررات

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : 178 ملٹری ہاسپٹل

C/O 99 APO

میں مالی ( مرد ) 1 ، صفائی والا ( مرد ) 2 ، چوکیدار ( مرد ) 2 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ایس ایس سی کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ۔ جب کہ واشر مین کی 1 جائیداد ہے جس کے لیے ایس ایس سی کامیاب ملٹری اور عام افراد کے کپڑے دھونے کا تجربہ ہو ۔ مینٹر ( مرد ) 1 ، ٹن اسمت ( مرد ) 1 ، ایس ایس سی کامیاب اور متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب تین سالہ تجربہ رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ بوٹ ریپیر ( مرد ) 1 اور اس جائیداد کے لیے ایس ایس سی کامیاب ، کیانواس اور لیدر بوٹس کے مرمت کا تجربہ رکھنے والے اہل ہوں گے ۔ مالی ، واشر مین ، صفائی والا ، چوکیدار اور بوٹ ریپیرر جائیدادوں کے لیے 20,200-5,200 مع 1800 گریڈ پے دیا جائے گا ۔ جب کہ بقیہ جائیدادوں کے لیے 20,200-5,200 اور 1900 گریڈ پے ادا کیا جائے گا ۔ درخواستیں نمونہ فارم کی خانہ پری کے ذریعہ انتخاب تحریری امتحان کے علاوہ ٹریڈ ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کرنی ہوں گی ۔

Commander Officer, 178 Military Hospital, Pincode-903178, C/oAPO

( درخواستیں 21 دن کے اندر پہونچنی ہونگی ۔ اعلان امپلائمنٹ نیوز اکٹوبر 13-7 میں جاری کیا گیا ہے ) ۔۔

TOPPOPULARRECENT