Sunday , October 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملٹری یونیفارم میں سرقہ کرنے والی بین ریاستی ٹولی گرفتار

ملٹری یونیفارم میں سرقہ کرنے والی بین ریاستی ٹولی گرفتار

سرپور ٹاون ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سرپور ٹاون مستقر پولیس اسٹیشن میں 10 نومبر کے روز شام کے 7 بجے کے اوقات کمرم بھیم آصف آباد ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سن پریت سنگھ اور ڈی ایس پی محمد حبیب خاں ، ڈی ایس پی پی سمبیا کی زیر قیادت میں پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر کوٹالہ سرکل انسپکٹر آف پولیس پرساد ، کاغذ نگر سرکل ، انسپکٹر آف پولیس وینکٹیشورلو ، سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس پراوین کمار بھی موجود تھے ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سن پریت سنگھ نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے اور ملٹری یونیفارم میں بین ریاستی ، چھتیس گڑھ ، اڑیسہ ، بہار ، اور مغربی بنگال میں چوری کی واردات میں ملوث 14 لوگوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر کے روز راجہ راجیشوری رائس مل میں کچھ مقامی لوگوں کی مدد سے 16 لاکھ روپیوں کی نقد رقم کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ رائس مل مالک کی جانب سے کاغذ نگر ڈی ایس پی آفس اور رورل پولیس اسٹیشن کو اطلاع دئیے جانے کاغذ نگر پولیس اور سرپور ٹاون پولیس سب انسپکٹر آف پولیس نے کاغذ نگر اور سرپور ٹاون کے جنگل میں پولیس گشت ٹیم نے تلاشی مہم کرنے کے دوران ریاست مہاراشٹرا کو فرار ہونے کی کوشش کرنے کے دوران ہماری پولیس ملازمین نے پکڑ لیا گیا اور 14 لوگوں کے ساتھ 2 مارشل گاڑی اور ایک عدد موٹر سیکل ضبط کرلیا گیا اور ان کے پاس سے برآمد کئے گئے سامان میں لوہے کے راڈس ( سلاخیں ) اور تلواریں ، چاقو ، 12 عدد بیاگس ، ملٹری کے یونیفارم اور 21 موبائل فون کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ اور ایک مجرم فرار ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بین ریاستی سرقہ کرنے والی ٹولی لگ بھگ چھتیس گڑھ ، بہار ، مغربی بنگال ، اڑیسہ کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں 19 چوریاں (سرقہ ) کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور لاکھوں روپیوں کو لوٹنے کی اطلاعات ہیں ۔ اس طرح سے بین ریاستی سرقہ کرنے والی ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ ٹولی پیشہ وارانہ سرقہ کرنے والی ٹولی میں یہ کولی لوگوں کو سونا کی خریدی کا اور غیر قانونی اشیاء کی منتقلی کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے 16 لاکھ روپیے نقد رقم ، تلواریں ، ملٹری یونیفارم ، بیاگس ، موبائل فون اور تمام برآمد ہونے والی اشیاء کو مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کیا گیا ۔ انہوں نے آخر میں بین ریاستی سرقہ کرنے والی ٹولی دوسرے ریاستوں میں لگ بھگ 19 مرتبہ کرتے ہوئے 60 لاکھ روپیوں کی رقم لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس حراست میں لینے والوں میںکشن ، پرساد ، لشکر ، قدوس ، بنرجی ، اوجل رائے ، حافظ ، اشوک ، اوپرتیا ، رحمن ، جمدار، سالم شیخ ، مہاجن اور اوپندر سنگھ شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT