Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ملٹی لیول مارکیٹنگ کی دھوکہ دہی ، دھوکہ باز گرفتار

ملٹی لیول مارکیٹنگ کی دھوکہ دہی ، دھوکہ باز گرفتار

نقد رقم اور بینک کھاتے ضبط: کمشنر سٹی پولیس
حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر میں ملٹی لیول مارکیٹنگ کی دھوکہ دہی کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ عوام کو لالچ دے کر دھوکہ دینے والے اس کاروبار کو بے نقاب کرنے اور دھوکہ بازوں کی گرفتاری کو کمشنرپولیس حیدرآباد نے بڑی کارروائی قرار دیا اور بتایا کہ شیام سندر ساکن کوداڑ اور واسو دیونائیڈو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس مسٹر وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ ای کیاش ٹریڈ سیکوریٹی کے نام پر عوام کو لالچ دے کر یہ لوگ دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف اسکیمات کے ذریعہ 100 دن کی مدت میں رقم کو دگنی واپس کرنے کی پیشکش کی جارہی تھی۔ ویب سائیٹ کے ذریعہ رقم جمع کروانا اور ویب سائیٹ کے ذریعہ منافع حاصل کرنے کا سسٹم تیار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تقریباً 6500 بینک کھاتے انہوں نے ممبرز کے تیار کرلئے تھے اور 400 سے زائد ارکان بھی موجود تھے۔ اس طرح انہوں نے اب تک 4 کروڑ 58 لاکھ روپئے حاصل کرلئے تھے۔ پولیس نے 6 لاکھ نقد رقم زیورات اور سامان کے علاوہ ایک کروڑ 73 لاکھ روپئے جو بینک کھاتوں میں جمع ہیں کو ضبط کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT