Wednesday , May 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ملٹی لیول مارکیٹنگ کے نام دھوکہ دہی

ملٹی لیول مارکیٹنگ کے نام دھوکہ دہی

حبشی گوڑہ میں پولیس کا دھاوا، ایک شخص گرفتار
حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس نے ملٹی لیول مارکٹنگ کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ رقم کی دگنی مقدار میں واپسی اور غیر متوقع منافع کے نام پر عام شہریوں کو دھوکہ دیا جارہا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشیرآباد علاقہ کے ساکن شخص ٹی مکتما راجو کو گرفتار کرلیا جس کی عمر تقریباً52 سال بتائی گئی ہے۔ ایڈ میجک اور ایڈ لائیف کے کاروبار کی آڑ میں ایک کمیٹی تیار کرتے ہوئے اس کے ذریعہ راجو عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ شہر و نواحی علاوں میں ایسے واقعات ان دنوں عروج پر ہیں۔ عوام کو رقم دگنی مقدار میں واپس کرنے اور غیر متوقع منافع کے سنہرے خواب دکھا کر انہیں دھوکہ دیا جارہا ہے۔ راچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایل بی نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حبشی گوڑہ علاقہ میں واقع دفاتر پر دھاوا کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجو نے تاحال 20 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ 50ہزار روپئے سرمایہ کرنے پر روزانہ 500 روپئے کا فائدہ اور 200دن کے اندر جمع کردہ رقم دگنی واپس کرنے کی پیشکش اور سنہری خواب دکھاکر ملٹی لیول مارکیٹنگ کے نام پر دھوکہ دے رہا تھا۔ ایس آر ٹی نے راجو کو ایل بی نگر پولیس کے حوالے کردیا ہے تاکہ مزید تحقیقات انجام دی جاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT