Thursday , January 17 2019

ملکاجگری ایم پی کے داماد کے مکان میں آتشزدگی

حیدآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکاجگیری کے رکن پارلیمنٹ کے داماد کے مکان میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں کافی مالی نقصان کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ تاہم اس کی توثیق نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقہ کی سوجینہ کالونی میں واقع مکان میں شاک سرکٹ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم فوری طور پر آتش فرو عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک کروڑ کے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT