Friday , August 17 2018
Home / جرائم و حادثات / ملکاجگری میں ایک شخص کی خودکشی

ملکاجگری میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/9 جون، ( سیاست نیوز) پڑوسیوں کے بہکاوے میں آکر بیوی پر شبہ کرنے والے شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ تاہم اس نے مرنے سے قبل ان سب کی نشاندہی کردی اور اپنی موت کی وجہ بھی مبینہ طور پر ان ہی افراد کو بتایا جو اس کی بیوی کے خلاف بھڑکاتے تھے۔ ملکاجگری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ روی کمار نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ روی کمار پیشہ سے ڈرائیور تھا ملکاجگری علاقہ میں رہتا تھا۔ روی کی بیوی حاملہ تھی جو اپنے مائیکے گئی تھی۔ روی نے خودکشی نوٹ میں مکیش، سائی، حمید ، سریکانت، وینکٹ یادو،کشٹماں کے ناموں کا ذکر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان مذکورہ افراد کے بہکاوے اور بے بنیاد باتوں میں آکر متوفی نے اپنی بیوی کے کردار پر شبہ ظاہر کرتا تھا اور ان کے درمیان مسائل پیدا ہوگئے تھے جس سے تنگ آکر اس شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT