Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ملکاجگری میں بینک ڈکیتی 1.25لاکھ روپئے اور آدھا کیلو سونے کا سرقہ

ملکاجگری میں بینک ڈکیتی 1.25لاکھ روپئے اور آدھا کیلو سونے کا سرقہ

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ ملکاجگیری میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقوں نے ایک بینک میں ڈاکہ ڈالتے ہوئے تقریباً 1.25 لاکھ روپئے نقد رقم اور آدھا کیلو سونے کا سرقہ کرلیا ۔ یاد رہے کہ اندرون ہفتہ سائبرآباد کے حدود میں بنک میں سرقہ کی یہ دوسری واردات ہے۔ یہ سرقہ شبہ کیا جاتا ہے کہ کل رات گیتا نگر علاقہ میں واقع فیڈرل بینک کی شاخ میں کیا گیا۔ سرقہ کی اطلاع پاکر مقامی عوام سینکڑوں کی تعداد میں پہونچ گئے اور تعجب کا اظہار کیا۔ نامعلوم سارقوں کی تلاشی کیلئے پولیس حرکت میں آچکی ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا تھا تاہم انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سارقین کا پتہ چلانے میں کافی مددگار ثابت ہوں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق نامعلوم سارقوں نے بینک کا قفل کھول کر اندر داخل ہوئے جبکہ چابی بینک منیجر کے پاس رہتی ہے۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر منیجر اور سیکورٹی گارڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT