Tuesday , September 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ملکاجگری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سب انسپکٹر معطل کمشنر سٹی پولیس کی کارروائی

ملکاجگری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سب انسپکٹر معطل کمشنر سٹی پولیس کی کارروائی

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے ملکاجگیری پولیس اسٹیشن سے وابستہ انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 جون کی اولین ساعتوں میں مولا علی کے علاقہ بھرت نگر میں دونوں فرقوں کے درمیان تصادم ہوا تھا اور اس واقعہ میں بروقت کارروائی کرنے سے انسپکٹر ملکاجیری راج شیکھر ریڈی اور سب

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے ملکاجگیری پولیس اسٹیشن سے وابستہ انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 جون کی اولین ساعتوں میں مولا علی کے علاقہ بھرت نگر میں دونوں فرقوں کے درمیان تصادم ہوا تھا اور اس واقعہ میں بروقت کارروائی کرنے سے انسپکٹر ملکاجیری راج شیکھر ریڈی اور سب انسپکٹر رمیش خاصر رہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کشن باغ عرش محل واقع کے پیش نظر کمشنر پولیس نے مولا علی واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے انسپکٹر و سب انسپکٹر کے خلاف فی الفور کارروائی کرکے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سائبرآباد کمشنر پولیس نے تمام پولیس اسٹیشن کے عملے کو فرقہ وارانہ تشدد اور دیگر واقعات رونما ہونے پر بروقت کارروائی کا حکم دیا ہے اور لاپرواہی برتنے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT