Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ملکاجگیری میں ایک شخص کا قتل

ملکاجگیری میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں آج شام ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ایک اطلاع پر ستی ریڈی نگر پہونچکر جائزہ لیا اور ایک شخص کی نعش برآمد کرلی جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی عمر تقریباً 40 تا 45 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔ جس کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس ملکاجگیری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT