Friday , November 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ملکاجگیری میں چاول کا ذخیرہ بے نقاب

ملکاجگیری میں چاول کا ذخیرہ بے نقاب

سائبرآباد پولیس کا اسپیشل آپریشن ،پانچ افراد بشمول ڈیلر گرفتار

حیدرآباد /13اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج ملکاجگیری زون میں دھاوا کرتے ہوئے چاول کے ذخیرہ کو بے نقاب کردیا جو عوامی تقسیمی نظام کا بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی نے گھٹکیسر اور کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں کارروائی انجام دی اور 5 افراد بشمول رائس مل کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 125 کنٹل پی ڈی ایس چاول 2 آٹوز ایک ٹاٹا اپس گاڑی اور 6 موبائیل فون ضبط کرلیا ۔ جبکہ مزید دو افراد جوزشی سیل کے مالکین مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ایس او ٹی کے مطابق 55 سالہ سدرشن 46 سالہ ایلیاء 40 سالہ لچی رام 31 سالہ سوامی 30 سالہ قدیر اور 24 سالہ موہن کو گرفتار کرلیا گیا اور دو افراد نریش اور شراون جو رئیس مل کے مالکین ہیں مفرور بتائے گئے ہیں ۔گرفتار رائس مل کا مالک سدرشن جو ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ مامڑپلی علاقہ میں رائس مل چلاتا ہے یہ شخص درمیانی افراد سے پی ڈی ایس چاول خریدا کرتا تھا اور اسے پولٹری فارمس کو فروخت کیا کرتا ہے ۔ شاہ میر پیٹ علاقہ کے ساکنان نریش اور شرون جو گرفتار سدرشن کے پارٹنر بتائے گئے ہیں ۔ اس پی ڈی ایس چاول کو خریدا کرتے تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

خرابی صحت پر دبیرپورہ میں خودکشی کا واقعہ
حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں ایک شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 58 سالہ یعقوب شکیل جو پیشہ سے تاجر  چنچل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ چند روز سے یہ شخص خرابی صحت کے سبب پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT