Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / ملکارجن کھرگے بحیثیت مبصر آج آسام کا دورہ کرینگے

ملکارجن کھرگے بحیثیت مبصر آج آسام کا دورہ کرینگے

نئی دہلی 22 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کل بحیثیت مرکزی مبصر کل آسام کا دورہ کرینگے تاکہ وہاں چیف منسٹر ترون گوگوئی کی بدیلی کے مطالبات کا جائزہ لیا جاسکے ۔ پارٹی ذراع نے کہا کہ کھرگے پارٹی کے ارکان اسمبلی کے علاوہ پردیش کانگریس کے عہدیداروں سے ملاقات کرینگے تاکہ ان کے خیالات سے واقفیت حاصل کرکے مرکزی قیاد

نئی دہلی 22 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کل بحیثیت مرکزی مبصر کل آسام کا دورہ کرینگے تاکہ وہاں چیف منسٹر ترون گوگوئی کی بدیلی کے مطالبات کا جائزہ لیا جاسکے ۔ پارٹی ذراع نے کہا کہ کھرگے پارٹی کے ارکان اسمبلی کے علاوہ پردیش کانگریس کے عہدیداروں سے ملاقات کرینگے تاکہ ان کے خیالات سے واقفیت حاصل کرکے مرکزی قیادت کو رپورٹ دی جاسکے ۔ تاہم کانگریس نے ابھی تک مہاراشٹرا کو مرکزی مبصرین کی روانگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جہاں چیف منسٹر پرتھوی راج چاوان کی تبدیلی کے بھی اشارے مل رہے ہیں۔ مسٹر ترون گوگوئی کو ریاستی وزیر ہیمنتا بسوا سرما کی قیادت میں ارکان اسمبلی کی بغاوت کا بھی سامنا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد سے باغیوں کی سرگرمیوں اور ان کے مطالبہ میں شدت آگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT